کراچی کے علاقے میں محمد شہباز نامی شخص کی اہلیہ چند روز قبل دنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں جس کی وجہ سے شوہر خود کو بہت اکیلا اور اداس محسوس کرنے لگا -اور اس کا دنیا سے ہی جی اجاٹ ہوگیا اور اس نے اپنی بیوی کے پاس جانے کا ارادہ کرلیا اور پھراس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن محمد مٹھل نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 30 سالہ محمد شہباز ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو آئل ٹینکر چلا کر اپنی روزی کماتا تھا – اس نے ہفتے کی صبح تقریبا 9 بجے ٹینکر میں پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
متوفی اس علاقے میں چوکنڈی قرستان کے عقب کا رہائشی تھا اس کی بیوی کا کچھ عرصے قبل انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھا اپنے بھائی کو بولتا تھا میں بھی اپنی زندگی سے تنگ آچکا ہوں ، اس کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ اس طرح کا انتہائی قدم اٹھالے گا ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔