مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں سرفہرست ہیں – �مریم نوازاگر وزیراعلیٰ بن جاتی ہیں تو ایسی صورت میں ان کو قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنی پڑے گی -مریم کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر سعد رفیق کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہوا تھا جہاں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کو شکست ہوگئی تھی،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کامیاب ہوئے تھے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی اورپھر اس حلقے میں ضمنی الیکشن پر ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دے گی،ذرائع کے مطابق آئندہ ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ستحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا صوبائی نشست چھوڑنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان این اے 117 کی سیٹ پر قومی اسمبلی جائیں گے اور پی پی 149 چھوڑ دیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی نشست پی پی 149 پر شعیب صدیقی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔
سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان
You Might Also Like
TAGGED:
امکانات, سعد رفیق, سیاست, قومی اسمبلی, واپسی
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -