عام انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ثابت ہوئے ہیں، ہر کاسٹ کئے گئے ووٹ پر اوسطاً 2 ہزار 522 روپے خرچ ہوئے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے انتخابی مہم پر 5 سو ارب سے زائد خرچ کئے، عام انتخابات پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ 52 ارب 65 کروڑ 91 لاکھ روپے ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابات میں 6 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار 212 پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا، قومی اسمبلی کے 5 ہزار 254 امیدواروں کو فی کس ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت تھی، صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں نے51 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابی انتظامات پربھی اربوں روپےخرچ ہوئے، ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی، 459 خواتین نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔
امیدواروں نے حالیہ انتخابی مہم پر 5 سو ارب خرچ کرڈالے
You Might Also Like
TAGGED:
2500 روپے, الیکشن, خرچہ, فی ووٹ, مہنگے ترین
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -