جاوید ہاشمی،فواد چوہدری -شاہد خاقان عباسی ،فرخ حبیب اور راجہ ریاض کے بعد اب معروف گلوکار اور سیاست دان ابرار الحق نے بھی الیکشن 2024 میں حسہ لینے سے انکار کردیا -وہ نارووال سے احسن اقبال کے خلاف میدان ساست میں اترنا چاہتے تھے مگر پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس پر پہلے انھوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا مگر اب وہ الیکشن کی دوڑ سے خود ہی باہر آگئے ہیں – این اے 76 نارووال سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار ابرار الحق نے انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ابرار الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حالت کے پیشِ نظر میں نے دوستوں اور فیملی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔ خیال رہے کہ اس سےقبل سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عام انتخابات سے اپنے گروپ سمیت دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا تھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں تو انتخابات کا کیا مقصد ہے۔اس وقت جس طرح کا الیکشن ہورہا ہے لگتا یہی ہے کہ الیکشن کے بعد حالات بہتری کی جانب بڑھنے کی بجائے اور انتشار کا سبب بنیں گے اور پھر دھاندھلی کا شور اٹھے گا اور ملک میں بے چینی اور بڑھے گی –