پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک بار پھر آسٹریلیا نے اپنی گرفت مضبوط کرلی -پاکستان نے آسٹریلیا کے 318 رنز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا لیے ہیں ۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، مگر اس کے بعد عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ کیلئے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عبداللہ 62 جبکہ شان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم ایک مرتبہ پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر پیٹ کنمز کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد ٹیم دباؤ میں آگئی ۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 9، سلمان علی آغا 5 رنز بناسکے س وقت محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، نتھین لائن نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے 187 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم صرف 131 رنز کے اضافے پر آسٹریلیا کی ٹیم 318 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے پہلے سیشن میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے 2-2 بیٹرز شکار کیے جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔