آئی پی ایل کا گیت گاکر شہرت حاصل کرنے والے گلوگار چاہت فتح علی خان نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا – گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواد یے۔چاہت فتح علی خان نے لاہور کے این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔یہاں یہ واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے کاغذات اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کروائے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔ خوشیاں بانٹنے آ گیا ہوں، اب میرا دل چاہتا ہے کہ میں عوام میں رہوں اور مزید خوشیاں بانٹوں۔ چاہت فتح علی خان نے اس سے متعلق اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں اُن کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے یہ قدم پاکستانی عوام کی خوشی کے لیے اٹھایا ہے۔اس سے پہلے انھوں نے آئی پی پی کی رہنما فاردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی تھی تاہم انہیں کسی جماعت کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اس لیے انھوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے –