لاہور میں امن وامان کی صورتحال اس لیے بہتر ہے کہ یہاں کی پولیس انتہائی محنت اور جاں فشانی کے ساتھ دن رات کام میں مصروف ہے جبکہ کراچی کی صورتحال ابتر ہونے کی وجہ وہاں کی پولیس کی عدم دلچسپی ہے یہی وجہ ہے کہ لاہور میں شہری خود کو آزاد اور محفوظ محسوس کرتے ہیں -اس کی تازہ مثال گزشتہ روز ہونے والا واقعہ ہے -میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں ایک عورت گود میں اپنی دو سال کی بچی کو لیے گھر کی جانب آرہی تھی کہ ایک شخص اس کی گود سے بچی کو چھین کر فرار ہوگیا۔ماں کا شور سن کر ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری ایکشن لیا ملزم کا پیچھا کیا اور اسے دبوچ لیا جس کے بعد بچی کو واپس ماں کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہمہ وقت موجود ہے۔پولیس کی اس بروقت کاروائی سے دوسرے ملزمان میں بھی پکڑے جانے کا خوف پیدا ہوگا اور وہ ڈکیتی کرنے سے پہلے دس بار سوچیں گے –