کچھ روز قبل اعظم خان فلسطینیوں کی سپورٹ کے لیے اپنے بیٹ پر جھندا لگا کر میچ کھیلنے آگئے تھے -جس پر پی سی بی نے انہیں جرمانہ کردیا تھا -پی سی بی کی اس شرمناک حرکت پر پورے پاکستان نے پی سی بی کو شرمندہ کیا تو اس کا اثر ہوا اور نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹر اعظم خان پر بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے بعد عائد ہونے والا جرمانہ ختم کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔
اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4۔کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔
واضح رہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں ، اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہونا چایئے -جب امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے اسلحے کے جہاز بھیج سکتا ہے تو ایک پاکستانی بیٹ پر جھنڈا لگا کر میدان میں کیوں نہیں آسکتا -اگر اسلحے سے بھرے جہاز بھیجنا جائز ہے تو جھنڈا لگا کسی طور بھی بری بات نہیں اس سٹیکر سے کسی کی جان کو خطرہ نہین ہے اور نہ ہی کسی شخص کی یہ دل آزاری کا باعث بن سکتا ہے –