چند روز قبل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دوبارہ پارٹی الیکشنز کروانے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر پارٹی نے مشاورت کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا حتمی فیصلہ کرلیا -اور آج کپتان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے یکم دسمبر کو پولنگ ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے جس کے بعد کسی اور رہنما کے چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین کے علاوہ دیگر عہدوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔لیکن کیا الیکشن کمیشن ان انتخابات کو تسلیم کرے گا یہ تو اس وقت ہی معلوم ہوگا جب الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جائیں گے –
پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی انتخابات یکم دسمبر کو ہو ں گے ؛فیصلہ ہوگیا
Leave a comment
Leave a comment