انتہائی کمزور قوت فیصلہ کے مالک چوہدری نثار ایک بار پھر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں -ان کو تحریک انصاف کی جانب سے کئی بار پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی مگر وہ اس بارے میں فیصلہ نہ کرپائے اور ان کو قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر مار پڑگئی -وہ نون لیگ کے دور میں وزیرداخلہ بنے مگر وہاں بھی وہ اپنی رائے الگ رکھنے کے سبب نون لیگ سے بھی گئے اور اس بار جو الیکشن ہونے جارہا ہے لگتا یہی ہے کہ اگر انھیں نون لیگ یا تحریک انصاف کی حمایت نہ ملی تو وہ اس بار بھی الیکشن نہیں جیت پائیں گے کیونکہ اس بار الیکشن کاساراووٹ پارٹیوں کے حصے میں آئے گا اور آزاد امیدوار کم ہی سیٹیں جیتیں گے -سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نےآئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چکری میں حلقہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہا کہ میری خدمت کے نشان حلقہ میں ہر جگہ موجود ہیں میرے حمایتیوں کو میرے لئے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے اگر مجھے عہدے ہی چاہیے ہوتے تو جس دور میں جوبھی عہدہ کہتا مجھے ملتا مگرمیں نے کبھی اپنے ضمیر اور کردار کا سودا نہیں کیا۔میرا کل بھی مؤقف تھا اور آج بھی یہی ہے کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا، انہیں اپنے دائیں بائیں یا پیچھے تو کھڑا کر سکتا ہوں مگر ان کے پیچھے کھڑا نہیں ہو سکتا۔