اداکار فیصل قریشی اپنی دو فلموں ’مینگو جٹ‘ اور ہارر فلم ’دیمک‘ میں سلور سکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ان میں ایک کامیڈی فلم ہے جبکہ دوسری ہارر مووی ہے -۔ اداکارہ سونیا حسین بھی اگلے برس ’دیمک‘ میں فیصل قریشی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ہدایتکار رافع راشدی نے بتایا کہ ’فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے جسے عائشہ مظفر نے لکھا ہے، یہ کہانی ایک فیملی کے ساتھ رونما ہونے والے عجیب و غریب واقعات کی عکاسی کرتی ہے جو پراسرار مخلوق کے زیر اثر ہے البتہ اس فیملی کا واسطہ اس مخلوق سے کیسے پڑتا ہے اس کے لیے آپ کو فلم ریلیز ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا‘۔فلم کی کاسٹ پر بات کرتے ہوئے ہدایتکار نے بتایا کہ ’جس وقت ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم میں ہدایتکاری کے وقت سے فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی جو کہ اب پوری ہوگئی البتہ جب انہیں اسکرپٹ سنایا تو انہوں نے اپنے کردار کے بارے میں تفصیلات پوچھیں، میں نے انہیں واضح کیا کہ یہ ایسے آدمی کا کردار ہے جو کسی بھی قیمت پر اپنے گھروالوں کو نقصان پہنچتے نہیں دیکھ سکتا جس طرح ہم ہالی وڈ کی ہارر فلموں میں مرکزی کردار کو اپنی فیملی کو بچاتے دیکھتے ہیں، جن کو سننےکے کے بعد فیصل نے فوراً فلم کرنے کی حامی بھرلی-
نہوں نے کہا کہ ’اسی طرح سونیا نے بھی سکرپٹ سن کر فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کردی، سونیا ’دیمک‘ میں فیصل کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں‘۔ فلم کی کاسٹ میں ثمینہ پیردازہ، فیصل قریشی کی ماں کا کردار کریں گی جب کہ جاوید شیخ، بشری انصاری اور ثمن انصاری بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔
اداکار فیصل قریشی نے اس فلم کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں بننے والی یہ اب تک کی سب سے مختلف ڈراونی فلم ہے، میرا کردار ایک ایسے شخص کا ہے جو پراسرار مخلوق یا واقعات پر یقین نہیں رکھتا، یہ کہانی اسی کے گرد گھومتی ہے کیونکہ وہ گھر کا سربراہ ہے، یہ فیملی فلم ہے جسے بچے بڑے سب انجوائے کرسکیں گے اور انہیں ڈر بھی لگے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بچے ڈراونی فلمیں دیکھتے بھی ہیں اور ڈرتے بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں بھی بچپن میں ہارر موویز دیکھا کرتا تھا
اداکارہ سونیا حسین نے اپنے تجربے کے بارے میں جیو ڈیجیٹل کو بتایا کہ وہ اور ان کی فیملی شوق سے ڈراؤنی فلمیں دیکھتے ہیں جب کہ وہ پراسرار مخلوق کو حقیقت سمجھتی ہیں، انھوں نے بتایا کہ ہمیشہ سے ہی انہیں ڈراؤنی فلم میں کام کرنے کا شوق تھا لیکن پاکستان میں ہارر پر کوئی خاص کام نہیں ہورہا تھا لہٰذا جب انہیں ہدایتکار رافع راشدی نے فلم کی پیشکش کی تو وہ اسکرپٹ سے متاثر ہوکر انکار نہیں کرسکیں‘۔
ہدایتکار رافع راشدی نے جیو ڈیجیٹل کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کہانی میں نان آئٹم نمبر ہے، اس میں مار کٹائی لڑائی جھگڑا تو نہیں ہے البتہ اس فلم میں آپ کو کو جن بھوت ضرور نظر آئیں گے۔