آزاد کشمیر میں ایک استاد کے 6 بیٹوں کی ایک ساتھ شادی کے تزکرے اب سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں اس شادی کو میڈیا پر بھی خوب کوریج مل رہی ہے -آزاد کشمیر میں 6بھائی ایک ہی دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق یہ انوکھی شادی آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں ہوئی جس میں 6بھائی ایک ہی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
وہ تاریخی شادی جس کی کوئی مثال نہیں۔آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کے نواحی علاقے سمروڑ سے تعلق رکھنے والے 6 سگے بھائی ایک ہی دن دلہے بن کر اپنی دلہنیں لے آئے۔ایک ہی دن میں تقریبا 800 مہمانوں کی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔اللہ پاک انکی زندگی میں آسانیاں کریں۔آمین🙂🙂 pic.twitter.com/bVYmuf1BAT
— Muhammad Arslan (@arsalanmedia0) October 29, 2023
استاد شفیق کی طرف سے اپنے چھ بیٹوں کی ایک ساتھ شادی کرکے یہ نئی مثال قائم کی گئی ہے۔ شادی کی تقریب میں ان 6 دلہاؤں کے رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی اور اس منفرد شادی پر خوشی کا اظہار کیا اور دولہوں کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دی ایک ہی دن میں استاد شفیق کا کنبہ دوگنا ہوگیا ۔ اس سے پہلے بھی ملتان میں 6 بھائیوں کی ایک ہی دن ایک ہی خاندان میں شادی ہوئی تھی – دسمبر 2021ءمیں ملتان میں 6سگے بھائیوں کی شادی اپنی کزنز اور 6سگی بہنوں کے ساتھ ہوئی تھی۔ یہ تمام دولہا چچا کے بیٹے تھے جبکہ تمام دلہنیں ان کے تایا کی بیٹیاں تھیں۔