فیصل آبا د کی معروف سٹیج اداکاہ بھی دہشت گردی کی لپیٹ میں آگئیں -ان کی گاڑی پر دوسری گاڑی سے فائرنگ کی گئی جس مین ان کے بھائی کی جان چلی گئی -کل رات فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔
فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ
اسٹیج اداکارہ مالا کا بھائی دم توڑ گیا#Mala #AbbTakk pic.twitter.com/XLgLPwcG6v
— AbbTakk (@AbbTakk) October 19, 2023
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالا اپنے بھائی کے ساتھ فیصل آباد میں سمندری روڈ سے گزر رہی تھیں کہ ایک کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے اداکارہ مالا تو محفوظ رہیں لیکن ان کا بھائی اور میک آپ آرٹسٹ زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران اداکارہ کا بھائی دم توڑگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کی وجہ سے پیش آیا یا یہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے – خیال ہے کہ اس پر اداکارہ مالا جلد موقف پیش کردیں گی –