آج پاکستان کے شہر کراچی اور ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے – گزشتہ رات کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3اعشاریہ 2کا زلزلہ محسوس کیاگیا-تاہم اللہ پاک کا کرم رہا اور ملک کسی بھی قوم کے نقصان سے محفوظ رہا مگراب اس حوالے سے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آئی ہے -چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں،ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاکہ مکران کے جنوب میں 50کلو میٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ، سونامی کبھی بھی آ سکتا ہے۔
سردار سرفرازنے کہاکہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8شدت کا زلزلہ آ چکا ہے،ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہو سکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3اعشاریہ 2کا زلزلہ محسوس کیاگیا،آج صبح 10بجے کے قریب ایران کے ساحلی شہر بند عباس میں 5اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔اس سے پہلے ہالینڈ کے میٹریولوجسٹ نے بھی پاکستان میں خوفناک زلزلے کی پیشن گوئی کررکھی ہے پاکستان تو محفوظ رہا مگر اس کے ہمسائے ملک افغانستان میں آنے والا زلزلہ 4ہزار سے زائید افراد کو ابدی نیند سلا گیا تھا –