پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر مسلمانوں سے خاص عقیدت رکھتے ہیں وہ ہمیشہ فلسطین کے ھق میں اور اسرائیل کے خلاف بات کرتے نظر آتے ہین اور ان کی اسلام کی طرف رجحان انہین سعودی عرب کھینچ کر لے گیا جہاں وہ مزید مسلمانوں نے ملے اور ان کے رنگ مین رنگنے لگے اب انھون نے پلینٹی سٹروک لگانے سے پہلے بسم اللہ بھی پڑھی -ان کے اس طرز عمل پر انہیں امت مسلمہ کی جانب سے خوب شاباش دی جارہی ہے -پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ’بسمہ اللّٰہ‘ پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔یورو 2024ء کوالیفائرز کے گروپ جے میں سلواکیہ کے خلاف میچ میں رونالڈو نے پرتگال کی قیادت کی، میچ جب پنالٹی کیک کے فیصلہ کُن موڑ پر پہنچا تو کھلاڑی نے اپنے رب کی طرف رجوع کیا یہ لمحہ ’بسم اللّٰہ‘ کے کلمات پڑھتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا وہ گول کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ۔کرسٹیانو رونالڈ کی اس پنالٹی کک سے ان کی ہوم ٹیم پرتگال نے 2 کے مقابلے 3 گول سے یہ میچ بھی اپنے نام کیا
رونالڈو نے پنالٹی لینے سے پہلے بسم اللہ کہا۔ سبحان اللہ 🥺❤️#Ronaldo #Gazagenocide #جمعة_طوفان_الأقصى #غزة_الآن #IsraelPalestineConflict #GazaUnderAttack #FreePalestine #Gaza #IsrealPalestineconflict #PalestineLivesMatter #PalestineGenocide pic.twitter.com/Opp2cOih4L
— محمدضیاءالرسول عباسی 🇵🇰 (@ziaurasul) October 15, 2023
پرتگالی سٹار فٹ بالر کی مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے سٹار فٹ بالر کی اس سے قبل سجدہ اور سلام کرتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔لگتا یہی ہے کہ وہ بہت جلد اپنے قبولاسلام کا اعلان کردیں گے کیونکہ دین اسلام کی روشنی جس دل مین اتر جائے پھر اسے ہر چیز واضح نظر آنے لگتی ہے –