کرکٹ کا کھیل تیزی سے دنیا میں مقبول ہورہا ہے اب یہ کھیل یورپ میں بھی بہت پسند کیا جارہا ہے -یہی وجہ تھی کہ اب اس کھیل کو ایشین گیمز میں بھی شامل کیا گیا -مگر کھیلوں میں سب سے زیادہ اہم اولمپکس کا ہے بتایا جارہا ہے کہ اب امریکہ کی ریاست لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں کرکٹ کو شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔آئی او سی نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں 5 نئے کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی جن میں کرکٹ، بیس بال/ سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش اولمپکس 2028ء کا حصہ ہوں گے۔آئی او سی نے بتایا کہ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
128 سال بعد لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کھیلی جائے گی#ExpressNews #BreakingNews #Olympics #sports #cricket pic.twitter.com/37STMp9Uoa
— Express News (@ExpressNewsPK) October 13, 2023
آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت پر بیان میں کہا ہے کہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی باقاعدہ شمولیت کے اعلان پر پُرجوش ہیں۔گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ کرکٹ سمیت باقی شامل ہونے والے اولمپک کھیل کھلاڑیوں اور فینز کے لیے اچھے ہوں گے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، ہمیں اس سفر کا شدت سے انتظار ہے۔جب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں متعارف ہوا ہے کرکٹ کا کھیل مقبولیت میں بہت سے کھیلوں کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اب دنیا بھر کے ممالک میں کرکٹ کے ٹورنامنٹس منعقد کیے جارہے ہیں –