سموگ سردیوں میں انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے اور مریضوں کی ایک بڑی تعداد سموگ کے سبب ہسپتال داخل ہوجاتی ہے -اب تو جنوری میں سکولوں میں تعطیلات بھی دی جانے لگی ہیں اس کے حل کے لیے عدالت نے آج پولیس کو ایک مشورہ دے دیا –
سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ اکتوبرسے مارچ تک سائیکلنگ کو پروموٹ کیا جاسکتا ہے،سائیکلنگ کے آئیڈیا کو دیگر شہروں میں بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے، لوگ دفاتر میں موٹر سائیکل یا گاڑی پر جانے کی بجائے سائیکل پر جائیں۔ لاہور کی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پانی کو بچانے کیلئے کام کرنا ہوگا،10مرلے کے گھروں کی تعمیر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی ہونا چاہیے۔عدالت نے کہاکہ اب آپ 10مرے کے گھروں کے نقشوں کی منظوری بھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیساتھ مشروط کریں۔ اس سے پہلے عدالت نے پہلے 1کنال کے گھروں کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی قرار دیے تھے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ آئندہ سماعت پر پروپوزل بنا کر عدالت میں پیش کریں،عدالت نے کہاکہ اکتوبرسے مارچ تک سائیکلنگ کو پروموٹ کیا جاسکتا ہے،سائیکلنگ کے آئیڈیا کو دیگر شہروں میں بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے، انھوں نے اس حوالے سے بتایا کہ لندن میں سائیکل کرائے پر دینے کا کام شروع کیا گیا تھا،سردیوں کے 4ماہ میں آپ سائیکل کرائے پر یاابتدا ءمیں مفت بھی سہولت دی جاسکتی ہے،برطانیہ میں تو جج بھی سائیکل استعمال کرتے ہیں،یہ تجاویز ہیں اس پر غور کریں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ایسا مال روڈ پر شروع کیا گیا تھا،عدالت نے کہاکہ لوگ دفاتر میں موٹر سائیکل یا گاڑی پر جانے کی بجائے سائیکل پر جائیں، ہم ہائیکورٹ سے سول کورٹ جانے تک کتنی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں،ہم سائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔عدالت نے سموگ کیس پر کارروائی ملتوی کردی۔اب اگلی سماعت میں حالات کو دیکھ کر اس پر عمل درآمد بارے کوئی بھی فیصلہ آسکتا ہے مگر کیا لوگ اس پر عمل درآمد کرپائیں گے کیونکہ بہت سے لوگ اپنے گھروں سے کئی کئی میل دور جاکر ملازمت کرتے ہیں ان کے لیے سائیکل پر سخت سردی میں سفر کرنا آسان نہیں ہوگا –