دنیا میں امن کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ دہائیوں بعد پہلی بار دیکھا گیا کہ فلسطین اور اسرائیل کی خواتین نے سفید چھتریاں ہاتھ میں لے کر اکھٹے امن مارچ کیا -مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مقامات القدس اور بحیرہ مردار میں سینکڑوں اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے امن ریلی نکالی۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں مسلسل ہونے والی جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کے خلاف اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے مشترکہ امن مارچ کیا۔ مظاہرے میں شامل خواتین جنگ کرنے والوں سے نارض دکھائی دین انھوں نے مل کر نعرے لگائےہمارے بچوں کو مارنا بند کرو اور ہم امن چاہتے ہیں ۔ بینرز پر لکھا تھا کہ ہم نے جنگ کے لیے بچے پیدا نہیں کیے۔ مغربی کنارے میں یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے مشترکہ طور پر کوئی مظاہرہ کیا ۔ اس پر خواتین شرکاء کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کی ماؤں اور بہنوں کا ایک سا دکھ ہے۔ اس ریلی کا انعقاد ’الائنس فار مڈل ایسٹ پیس‘‘ نے کیا تھا۔ سال 2023 میں ونے والی جھڑپوں اور حملوں میں 243 فلسطینی اور 32 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔خدا کرے کہ ان خواتین کی یہ کاوش رنگ لائے اور اس خطے میں 50 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو -اور وہاں انسانی لہو بہنا بند ہو بچے کھلی اور آزاد فضا میں سانس لے سکیں اور جنگ کی جگہ امن لے لے -اسی لیے اللہ پاک نے ماں کا رتبہ اتنا بلند رکھا ہے –