یوں تو ہر روز دنیا میں ہزاروں لوگ اس جہان سے کوچ کررہے ہیں مگر کچھ اموات ایسی ہوتی ہیں جو دنیا بھر کی خبروں میں آجاتی ہیں ایسی ہی موت امریکہ کی 27 سالہ جواں خاتون سماتھا ہیز کی ہوئی جو ائیر پورٹ پر اگی گھاس کاٹنے کے کام پر معمور تھی کہ اس کا پیغام اجل آگیا ۔ نیویارک پوسٹ کی خبر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اوکلاہونا کے “برو – کن – بو ” ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ 27سال سمانتھا ہیز نامی ملازمہ گھاس کاٹنے والی مشین پر بیٹھی گھاس کاٹ رہی تھی جب ایک لینڈنگ کرتے ہوائی جہاز کا پر اس کے سر میں آ لگا۔
Oklahoma SINGLE mom of three has died after she was struck by an airplane wing while mowing the grass at an airport.
Samantha Hayes, 27, was working at Broken Bow Airport in Oklahoma when a 70-year-old pilot touched down on the runway at around 2.30pm. https://t.co/F2lK780DUt
— Suzie S (@suziesuchi) October 3, 2023
اس چھوٹے مسافر طیارے کو 70سالہ جیمز باکسٹر نامی پائلٹ اڑا رہا تھا۔ اس نے سمانتھا کو اچانک اپنے سامنے دیکھ کر طیارے کو دوبارہ اوپر اٹھانے کی کوشش کی مگر اس وقت تک دیر ہوچکی تھی ، اس کا ایک پر سمانتھا کے سر سے ٹکرا گیا جس سے وہ بری طرح گھائل ہوگئی
حادثے کے فوری بعد ایئرپورٹ عملے کے دیگر لوگ اور طبی عملہ سمانتھا کے پاس پہنچے تاہم طبی عملے نے پہنچتے ٹریٹمنٹ سے پہلے ہی اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق سمانتھا بروکن بو کے پارک ڈویژن کی ملازمہ تھی۔ اس حادثے میں طیارہ اور اس کا پائلٹ محفوظ رہے۔ پائلٹ کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ انتظامیہ کی طرف سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔