دنیا میں موسم کی تبدیلی کے سبب قدرتی آفات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور سائنس کی اتنی ترقی کے باوجود ایسی قدرتی آفات آرہی ہیں کہ سائنس دان خود حیران و پریشان ہیں ترکی ،مراکش کے زلزلے اور لیبیا کا سیلاب اس کی تازہ ترین تصویر ہے جس میں ہزاروں افراد چند لمحوں میں موت کی وادی میں اتر گئے -اور حکومتیں کچھ نہ کرپائیں – پاکستان میں بھی 2016 کے بعد سے بارشوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے -محکمہ موسمیات نے موسم سرما میں معمولی سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں – ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہو گی، جنوب مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے، رواں مہینے شمال مغربی خیبرپختونخواہ میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ جب بارشوں کا سیزن شروع ہو تو بہت احتیاط سے کام لیں –