راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے فاسٹ باؤلر جس سے دنیا بھر کے مشہور ترین بیٹسمین بھی کھیلنے سے ڈرتے تھے آج کل میڈیا پر اکثر نظر آتے ہیں وہ بہت عاجز مزاج شخص ہیں اور کوئی بات پبلک سے نہیں چھپاتے -انہیں دین سے بہت لگاؤ ہے -وہ اکثر اپنی گفتگو میں سرکاردوعالم اور اہلیبیت کا تزکرہ کرتے ہیں -حج اور عمرہ کے ساتھ ساتھ زیارات کا شرف بھ حاصل کرچکے ہیں -شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے حج و عمرے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014 میں حج کیا تھا، یہ حج اکبر تھا ، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں پھر حج پر چلاگیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلایا ۔ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ﷺ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔
ہم کربلا کو کیوں بھول گئے ؟؟؟؟ شعیب اختر
مجھے اہل بیت ع سے بہت زیادہ پیار ہے۔
حضرت حسین ع اور زینب س سے محبت ہے۔
میں وہی سفر پیدل کرنا چاہتا ہوں جو سفر حضرت امام حسین ع اور حضرت زینب س نے کیا۔ یعنی مدینہ سے کربلا اور کربلا سے شام۔#ShoaibAkhtar #nadiralipodcast pic.twitter.com/X7UzaLm3YY
— Bab ul ilm Imam bargha (@bab_ulilm1452) June 13, 2023
شعیب اختر نے بتایا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیوں کہ وہاں بھی لوگ پہچان کر تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں جس کیلئے میں کبھی منع تو نہیں کرتا لیکن عبادت کیلئے جب جائیں تو دل کرتا ہے انسان وہاں صرف اکیلا ہو اور صرف عبادت کی طرف دھیان رہے –
جب ان سے پوچھا گیا کہ اتنی عزت ،دولت اور شہرت کے بعد بھی کوئی خواہش ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے، میں نے مدینے میں جاکر بھی یہی دعا مانگی تھی، اگرچہ مسجد نبویؐ تو بہت بڑی بات ہے مجھے خانہ کعبہ میں بھی اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے نا یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔