نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی 18 رکنی نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بھی شامل کیا ہے۔پاکستان کی وفاقی کابینہ میں کسی کشمیری رہنما کو شامل کرنا غیرمعمولی ہے۔یاسین ملک مقبوضہ کشمیر میں کشمیر کے حق آزادی کی بات کرنے کے جرم میں بھارتی حکومت کی جیل میں کئی سال سے قید ہیں جبکہ ان کی اہلیہ پاکستانی شہری ہیں اور کئی سالوں سے پاکستان میں ہی مقیم ہیں -وہ پاکستان میں کشمیریوں کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہتی ہیں ان کی کابینہ میں شمولیت کشمیری مسلمانوں کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا اور کشمیری خود کو تنہا محسوس نہیں کریں گے –
حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک پاکستان کی نگران کابینہ میں شامل#jammukashmirdgital #kashmirnewsupdate pic.twitter.com/tDqVGcwqiS
— Jammu Kashmir Digital (@jammudigital1) August 17, 2023
مشعال ملک انسانی حقوق اور ویمن امپاورمنٹ کے لیے وزیراعظم کی معاون خصوصی کے طور پر کام کریں گی۔