کراچی میں امن و امان قائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے -مگر پولیس پر سیاسی اثر رسوخ کی بدولت مجرم دندناتے پھرتے ہیں اور یہی چیز ان کا حوصلہ اتنا بڑھادیتی ہے کہ پھر ان کے راستے میں جو بھی آجائے وہ اسے شکار کرنے کی کوشش کرتے ہیں -ایسا ہی کچھ کراچی کے ایک پولیس افسر کے ساتھ ہوا جو چ-بیچ سڑک ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا – ڈی ایس پی اور ان کی فیملی کو راشد منہاس روڈ پر لوٹا گیا۔
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ملزمان نے ڈی ایس پی اور ان کی فیملی کو لوٹ لیا۔https://t.co/y96cqVaRjX#DailyJang pic.twitter.com/ivLkD1NJPR
— Daily Jang (@jang_akhbar) August 13, 2023
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق ڈی ایس پی امجد کلیار اپنی فیملی کے ہمراہ کسی کام سے جا رہے تھے کہ انہوں نے الہ دین پارک کے قریب راشد منہاس روڈ پر گاڑی روکی تو اچانک 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو گاڑی کے قریب آئے اور اسلحہ تان لیا۔ فیملی سے پرس اور موبائل فون چھینے اور فرار ہو گئے۔جس کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹج کی مدد سے مجرمان کی تلاش کی جارہی ہے –