قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں -اس کا آغاز کے پی کے سے ہوگیا ہے اور خیبرپختونخواکی نگران کابینہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ نون لیگ کو جے یو آئی ایف کی جماعت کے گورنر کے طرز عمل پر سخت تحفطات تھے اور میڈیا میں کے پی کے حکومت کی کرپشن کی باتیں ہورہی تھیں مگر مجبورا انہیں ان کے ساتھ چلنا پڑ رہا تھا -، ایکسپریس نیوز کے مطابق
کے پی کے کابینہ کے19ارکان نے اپنے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو جمع کرادیے ہیں جبکہ کابینہ اور حکومتی ٹیم کے دیگر اراکین بھی جلد اپنے استعفے جمع کرائیں گے جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ خیبر خیبرپختونخوا اعظم خان اپنی نئی کابینہ تشکیل دیں گے۔یاد رہے کہ کے پی نگران کابینہ سیاسی بنیادوں پر تشکیل دینے کا الزام تھا۔مگر اس کے بعد جے یو آئی ایف اور نون لیگ میں دوریاں بہت بڑھ جائیں گی –