پاکستان تحریک انصاف نے مشکل وقت میں کپتان کا ساتھ چھوڑنے پر سخت ایکشن لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت 22 اراکین کو پارٹی سے نکال دیا۔
پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت اہم شخصیات کو پارٹی سے نکال دیا https://t.co/yWG5JUXdK9
— Anees Hanif (@anees_avis) August 1, 2023
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر سردار محمد خان لغاری ، جاوید انصاری، فاروق اعظم ، اختر ملک ، سید ندیم شاہ ، احتشام الحق ، سبین گل ۔ بہاول خان عباسی اور میاں طارق عبدا للہ سمیت 22 اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے ان اراکین کی پارٹی رکینیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔