پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے پاکستانی ٹیًم کے سابق اوپنر ،سپنر اور کپتان محمد حفیظ کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر کا عہدہ دینے کی آفر کی ہے تاہم محمد ھفیظ اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرپارہے – ۔ محمد حفیظ کا سری لنکا کے خلاف جاری دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے۔ اسی حوالے سے کچھ عرصہ قبل چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، جس نے انہوں نے سابق آل راﺅنڈر کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی تھی۔ مگر محمد حفیظ اس موجودہ حکومت کی آفر کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ 9 مئی کے واقعہ سے پہلے ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے کا فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے –
پی سی بی کو اب تک چیف سلیکٹر نہ مل سکا، محمد حفیظ نے بھی عدم دلچسپی ظاہر کردیhttps://t.co/AwKeiwWmvc
— BOL Cricket (@BOLCricketUrdu) July 22, 2023
رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے علاوہ نئے سیٹ اپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اور سلیم یوسف کو بھی سلیکشن کمیٹی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ان کے علاوہ محسن خان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور ذکا اشرف کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو بھی شامل کرنے پر بات ہوئی تھی۔اسکے علاوہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا نام بھی اہم عہدے کے لیے زیر غور تو ہے مگر پاکستانی قوم ماضی میں ان کی سست بیٹنگ کی وجہ سے ان کو انتظامی امور میں کوئی بھی اہم عہدہ دیے جانے کے خلاف رہی ہے –