پاکستان میں مون سون کے دوسرے سپیل نے تباہی مچارکھی ہے -پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے -�کے پی کے کے علاقے لنڈی کوتل میں مون سون کی بارش کے باعث سیلابی صورتحال سے کئی مکانات اور چاردیواریاں منہدم ہوگئی،سیلاب ریلوں کے باعث مختلف واقعات میں بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پاک افغان شاہراہ پر ٹریلر اور گاڑی بھی سیلاب کی نذرہو گئی۔اس کے علاوہ سیلاب کی تباہی کے سبب سکھر بیراج سے اب تک 13 لاشیں نکالی جا چکی ہیں
رات گئے طوفانی بارش کی وجہ سے ضلع خیبر، لنڈی کوتل میں سیلاب کے صورتحال pic.twitter.com/QyctJG9x4w
— umar | عمر (@iUmarKhattak) July 15, 2023
تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارش نے لنڈی کوتل کے رابطہ سڑکیں بھی متاثر کررکھی ہیں جس سے دور افتادہ علاقے شلمان سمیت دیگر کا رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کاکہنا ہے کہ بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا جبکہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔