چند روز قبل لاہور میں ایک انتہائی قابل افسوس واقعہ پیش آیا تھا جب جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا -اسی سلسلے میں شہباز شریف آج استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے ماڈل ٹاؤن میں واقع گھر گئے جہاں انہوں نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم عالمگیر ترین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی جاس موقع پر شہباز شریف کے ساتھ تھے۔
آصف زرداری کی شہباز شریف اور جہانگیر ترین سے اہم ملاقات متوقع#arynewsurduhttps://t.co/KbkfkTowvf
— ARY News Urdu (@arynewsud) July 15, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف کی استحکام پاکستان پارٹی کےقائد جہانگیر ترین سے ملاقات،وزیر اعظم شہباز شریف نے جہانگیرترین سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا#PublicNews #NewsUpdates #PublicVideo @CMShehbaz @JahangirKTareen @istehkamPK pic.twitter.com/cPKFN19Gjr
— Public News (@PublicNews_Com) July 15, 2023
معاون خصوصی عون چودھری ،نعمان لنگڑیال اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں پارٹیوں کے سربراہان کے درمیان آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی کوئی گفتگو ہوئی یا نہیں –