مون سون کے پہلے سپیل نے پنجاب میں سیلاب کا خدشہ پیدا کردیا -لاہور میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری رہنی والی بارشوں نے دریائے راوی میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے اگر اب بھارت دریا میں پانی چھوڑ دیتا ہے تو پورے لاہور کے لیے مصیبت کھڑی ہوسکتی ہے -محکمہ موسمیات نے دریائے راوی اور ستلج سے متصل علاقوں میں 10 جولائی تک تیز اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی- ،پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جب کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجےکے سیلاب کی وارننگ پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے ۔ شدید بارشوں سے مشرقی دریاؤں میں پانی کا بہاؤبڑھنے لگا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آنےکاخدشہ ہے، تیز بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔
مون سون بارشوں سے قبل ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملک بھر میں دریائی سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔بہاؤ غیر معمولی طور پر تیز ہوگیا ہے جس کے سبب ملک میں دریائی سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔#Monsoon #BOLNews pic.twitter.com/ywOzAEry3k
— BOL Network (@BOLNETWORK) July 4, 2023
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ماہ سے جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 بچوں سمیت کم از کم 50 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔#SUCHNEWSPAK #Rain #moonsoon pic.twitter.com/fhvmNryHou
— SUCH News (@SuchNewsPakUrdu) July 7, 2023
دریائے چناب,ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجےکے سیلاب کی وارننگ جاریhttps://t.co/ysEWOlmlV9#hareefdigital#riverchenab#Adjacent#river#Channels#highflood#Warning pic.twitter.com/Xl6cDatIzQ
— Hareef Digital (@hareefdigital) July 8, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے سیالکوٹ،گجرات،منڈی بہاؤالدین اور وزیرآباد کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ ملحقہ ندی نالوں میں آج سے 10 جولائی تک اونچےدرجےکے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب کمشنرگوجرانوالہ کا کہنا ہےکہ صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیےکمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، فلڈ ریلیف کیمپ سیالکوٹ، گجرات ، وزیرآباد حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں لگائے گئے ہیں، ۔دریائے چناب کےکنارے آباد علاقوں جن میں چنیوٹ اور ربوہ شامل ہیں ،لوگوں کو نقل مکانی کے لیے اعلانات کرادیئے ہیں، گوجرانوالا ریجن میں متعلقہ محکموں کے ملازمین اور افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور بھی اس وقت ہائی الرٹ پر ہے –