انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول کااعلان کر دیاہے، ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کا آغاز 2019 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ افتتاحی میچ سے ہوگا –
آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا
مزید تفصیلات: https://t.co/cHCjhwUtA4#ARYNewsUrdu #ICC pic.twitter.com/XyuheXVscJ
— ARY News Urdu (@arynewsud) June 27, 2023
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کی رونمائی خلا ءمیں 1 لاکھ20 ہزار فٹ کی بلندی پر کی گئی ، ، میگا ایونٹ کا 100روزہ کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو گیا ، ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا ۔ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز احمد آباد، چنئی ، حیدرآباد ، کلکتہ اور بنگلورو میں کھیلے جائیں گے ، پاکستان کی ورلڈ کپ میچوں میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے ، ورلڈ کپ کی ٹرافی رونمائی کیلئے 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان لائی جائے گی ، ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا ۔