ماضی میں ایک دوسرے کی انتہائی قریبی سہیلیاں حریم شاہ اور صندل خٹک میں اس قدر اختلافات ہوئے کہ دونوں نے دشمنی کی تمام حدیں پار کردیں صندل پر الزام ہے کہ اس نے حریم کی نازیبا ویڈیو جاری کیں تو حریم شاہ نے مقدمہ کرکے صندل خٹک کو جیل پہنچا دیا -تاہم اب صندل باہر آچکی ہے اور اس نے میڈیا پر آکر بیان دیا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ مجھ پر ایف آئی آر کی ہے میں نے اس کے پیچھے باتیں کی ہیں، مجھ سے جب انویسٹیگیشن کی گئی تو کچھ نہیں ملا، جب کچھ نہیں ملا تو مجھے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
حریم شاہ اور صندل خٹک کی دوستی کیوں ختم ہوئی، صندل خٹک نے بتا دیا#WENews #HareemShah #sandalkhattak pic.twitter.com/PSa19NPtlK
— WE News (@WENewsPk) June 24, 2023
انہوں نے بتایا کہ ہماری دوستی بہت پہلے ختم ہوچکی ہے، جب ہم دبئی سے آئے تھے، دبئی میں بھی اس کے بہت ایشو بنے تھے، جب بھی یہ کسی کی ویڈیو لیک کرتی تھی تو میرا نام آتا تھا۔
صندل خٹک نے مزید کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز 28 فروری کو لیک ہوئیں، ایف آئی آر میں یہ نہیں کہا گیا کہ میں نے ویڈیو لیک کیا، میں ٹک ٹاک پر 8 سال سے ہوں، میرا موبائل ایف آئی اے والوں کے پاس ہے، انہوں کو کچھ نہیں ملا میرے موبائل پر۔
حریم شاہ صندل خٹک آمنے سامنے
ایسی دوستیوں کا کیا فائدہ جو ذلت اور رسوائی پر ختم ہو👇 pic.twitter.com/6ZfSSy7B7j
— Madiha Sheikh🔥 (@MadihaPMLNYouth) June 24, 2023
صندل خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریم شاہ کے قول و فعل میں تضاد ہے وہ میڈیا پر الگ چیز بتا رہی ہے اور عدالت میں جو کیس چل رہا ہے وہ الگ ہے۔صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ میں نے ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ صندل کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو کلیئر کرنے آئی ہوں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔میں نے ایسی کوئی گھٹیا ھرکت نہیں کی –
صندل خٹک نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو میں 2 دن جیل میں گزارتی، عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں سے تعلقات سے متعلق سوال پر صندل کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست یا کسی سیاسی رہنما سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ صندل خٹک کا کہنا تھا کہ محترمہ بول رہی کہ مجھ سے صندل خٹک نے معافی مانگی ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔