پاکستان کے ہونہار سپیشل افراد جرمنی میں ہونے والے سپیشل اولمپکس مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان معصوم کھلاڑیوں نے سونے کے 6 تمغے اپنے نام کر لیے ہیں – سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اسپیشل اولمپکس پاکستان نے 87 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جن میں 33 خواتین اور 54 مرد شامل ہیں، تمام کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کے ایتھلیٹ عثمان قمر اور زینب علی رضا نے جرمنی میں جاری سپیشل اولمپکس میں حصہ لیا اور سونے کے تمغے جیت لیے۔ عثمان قمر نے روڈ سائیکلنگ میں بھی ایک گولڈ میڈل جیتا ۔پاکستان کی 2 خواتیننے بھی تمغے اپنے نام کیے –
پاکستان نے جرمنی کے شہر برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں چار تمغے جیت لیےhttps://t.co/uYoLx4SHWx pic.twitter.com/pH6NyAyrkm
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) June 21, 2023
اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز : پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 6 ہوگئیhttps://t.co/npT5Sn5tpq pic.twitter.com/0RccnlcT3s
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) June 23, 2023
قبل ازیں پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے برلن میں جاری سپیشل اولمپکس ورلڈگیمز میں پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 2 گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا میڈل جیتا۔پاکستان ٹینس، ہاکی، پاور لفٹنگ، بوکس، فٹبال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔