ماڈل و اداکارہ سارہ نیلم نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔پروگرام کے دوران سارہ نیلم نے دیار غیر میں رہ کر کمائی کرنے والے افراد کے پاکستان میں طرز زندگی اور لباس کا مزاق اڑایا تھا -ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ وہاں مزدوروں کی طرح زندگی گزارتے ہیں مگر جب پاکستان آتے ہیں تو پاکستانیوں پر رعب جمانے کے لیے انہیں عمدہ لباس پہن کر متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی تھی –
باہر سے لوگ یہاں آتے ہیں کاٹن کا سفید سوٹ پہنا ہوتا ہے اور کہتے ہیں ہم باہر سے آئے ہیں جبکہ وہاں وہ واش روم صاف دھو رہے ہوتے ہیں- ماڈل سارہ نیلم کے اوور سیز پاکستانیوں بارے تضحیک آمیز ریمارکس https://t.co/TtFWUdnyQ9 pic.twitter.com/TIW3C0GUUw
— Siasat.pk (@siasatpk) June 20, 2023
سارہ نیلم pic.twitter.com/rTDMxWOvZS
— Áziz Buneri💫 (@azizbuneri58) June 21, 2023
سارہ نیلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ ٹائم پہلے میں نے ٹی وی شو مزاکرات میں شرکت کی تھی جس کے کلپس دو دن پہلے وائرل ہوئے ہیں جس سے میرے اوور سیز بہن بھائیوں کو کافی تکلیف پہنچی ہے، میری بات کا مقصد کسی کی دل آزاری بالکل نہیں تھا۔سارہ نیلم نے کہا کہ مذاق رات شو سکرپٹڈ ہوتا ہے اور مجھے بھی بولا گیا تھا کہ اگر کوئی چیز بری لگے تو وہ مذاق ہوگا اسے سیریس مت لینا، شروع سے لیکر آخر تک ویڈیو میں ہنسی مذاق ہی چل رہا ہے لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ میری بات لوگوں کو اتنی زیادہ بری لگے گی۔