دنیا بھر میں غیر قانونی طریقے سے دوسرے ممالک جانے والے افراد کے حادثات تھم نہ سکے -آج ابھی ایسا ہی ایک المناک حادثہ یونان میں پیش آیا – یونان میں تارکین وطن کی کشتی پانی میں ڈوب گئی -جس میں 500 سے زائید افراد سوار تھے -حادثے میں پاکستانیوں سمیت 78 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
https://twitter.com/bajwaabrar944/status/1668993024058064898
گریس کے ساحل پر سینکڑوں مہاجرین کو لے جارہی کشتی کے ڈوبنے سے 79 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں حادثے کے بعد گریس کے ساحلی سیکورٹی فورس نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 104 افراد کو محفوظ بچالیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ بدھ کی صبح ہوا تھا۔#boat #Greece https://t.co/c0XZSiaY7L
— News18 اردو (@News18Urdu) June 15, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوارتھے جس کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی۔ یونانی حکام کے مطابق کشتی میں 500 سے لیکر 700 افراد سوار تھے جو پانی میں ڈوب گئے۔ فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 100 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا۔یونان کی وزارت شپنگ کے مطابق جہاز میں سوار زیادہ تر کا تعلق مصر، شام اور پاکستان سے تھا جس کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس میں کتنے پاکستانی سوار تھے جو پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے –