وزیراعظم شہباز شریف کو آج نیب کی جانب سے بہت بڑا ریلیف مل گیا – احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی نیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تصدیق شدہ رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی جس میں انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ نیب نے سربراہ قومی احتساب بیورو کی تصدیق شدہ رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے احتساب عدالت میں انہیں بے گناہ قرار دے دیا۔ pic.twitter.com/vZ4q8hE02N
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) June 14, 2023
احتساب عدالت نے نیب سپلیمنٹری رپورٹ کی چیئرمین قومی احتساب بیورو سے تصدیق کا حکم دیا تھا۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے شریک ملزمان ہارون یوسف، سید طاہر نقوی اور سلمان شہباز کو طلب کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
زائد اثاثے، منی لانڈرنگ، نیب رپورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف،حمزہ شہباز ودیگر بے گناہ قرار https://t.co/NWqHDjr73s pic.twitter.com/N4sR6J8tFY
— Daily Intekhab (@Intekhabhd) June 14, 2023
دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، شواہد ناکافی ہوئے تو ان ملزمان کو بری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر کے وکیل امجد پرویز کے منی لانڈرنگ کیس میں دلائل مکمل ہو چکے ہیں، بعدازاں احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔