ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ہارنے کا ملبہ بھارتی کپتان نے آئی سی سی پر ڈال دیا – روہیت شرما نے دوسری بار فائنل میں مسلسل دوسری شکست کے بعد کہا ہے کہ مستقبل کا فائنل انگلینڈ سے باہر کھیلا جانا چاہئے، اور ضروری نہیں کہ یہ اہم ترین میچ جون میں ہی شیڈول ہو۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ٹیسٹ کرکٹ فائنل کو سنبھالنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ آئی پی ایل کے بعد ہوتا ہے، روہت نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم پربھاری جرمانےعائد کردیے گئے۔
بھارتی ٹیم کو پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
Readmore:https://t.co/MIdllxtP9d#india #ICC #WTC2023 #WTCFinal #cricket pic.twitter.com/ck6rbFHcTf
— AAJ Digital (@aajdigital) June 12, 2023
روہت نے کہا بڑے میچ کا انعقاد آئی پی ایل فائنل کے بعد ہی کیوں کیا جاتا ہے ؟ یہ جون میں ہی کیوں یہ مارچ میں کیوں نہیں ہو سکتا؟ یہ سال کے کسی بھی وقت اور دنیا میں کہیں بھی کھیلا جا سکتا ہے، نہ صرف انگلینڈ میں، یہ دنیا میں کہیں بھی کھیلا جا سکتا ہے۔انہوں نے شبمن گل کے کیچ بھی اعتراض کردیا اور کہا کہ آئی پی ایل میں دس مختلف کیمرہ اینگلز ہوتے ہیں ، آئی سی سی نے شبمن گل کے کیچ کو زوم ان اور الٹرا موشن سے نہیں دکھا یا۔روہت شرما نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کی تیاری کے لیے 20سے25 دن درکار ہو تے ہیں لیکن یہ میچ آئی پی ایل فائنل سے صرف 10دن بعد رکھا گیا۔بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ تین میچوں کی سریز ہونی چاہیے۔