گرمی کی شدت کے ساتھ ہی ائیر کنڈیشنر چلنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہوگیا – گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار190 میگاواٹ ہو گیا۔یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ عروج پر پہنچ گئی ہے -اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے –
ذرائع کاکہناہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار310 میگاواٹ جبکہ طلب 26 ہزار5 سو میگاواٹ ہے ،،پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار760 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،بجلی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار11 ہزار100 میگاواٹ ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔
براہ راست دیکھیں:https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #Electricity pic.twitter.com/pkPUQmcgjr
— BOL Network (@BOLNETWORK) June 13, 2023
راجن پور میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان pic.twitter.com/eBIXS1gjEt
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 9, 2023
ذرائع کاکہناہے کہ شمسی بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار100 میگاواٹ ہے،ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ بیگاس سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔