سال 2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو دیکھنے میں آئے گا، مگر پاکستان کے لوگ یہ نظارہ نہیں کرپائیں گے کیونکہ سو رج گرہن کا مشاہدہ شمالی امریکی ممالک جیسے میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جا سکے گا۔اور پھر اسی نظارے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کو 20 سال اتظار کرنا پڑے گا –
تفصیلات کے مطابق اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا۔دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا جہاں کوئی انسان وجود ہی نہیں رکھتا ۔اگلے ماہ ہونے والےسورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ امریکا میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد سورج گرہن کا مشاہدہ کر سکیں گے۔نجومیوں کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے اثرات کسی بھی ملک کے لیے خوش قسمتی یا بدقسمتی کا سبب بن سکتے ہیں -اب دیکھنا یہ ہے کہ 8 اپریل کے بعد پاکستان پر اس سورج گرہن کے کیا اثرات مرتب ہوں گے –