پاکستانی سٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین اداکار ولی شیخ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے ۔ ولی شیخ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی روداد سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر انڈس چوک سے پہلے گزر رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا اور ان کی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے -ولی شیخ کا کہنا تھا کہ اس واردات کی انہوں نے ایف آئی آر درج کروادی ہے۔
ترجمان مویشی منڈی یاوررضا چاولہ نے کہا ہے کہ اداکار ولی شیخ کےساتھ ڈکیتی کا واقعہ مویشی منڈی نادرن بائی پاس کےقریب پیش نہیں آیا۔ ترجمان کے مطابق ولی شیخ نے جس تھانے میں درخواست جمع کروائی وہ مویشی منڈی سے 8 سے 12 کلو میٹر دور ہے اور ولی شیخ کے ساتھ چھینا جھپٹی کا واقعہ ٹول… pic.twitter.com/v4FHg65yPV
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) June 5, 2023
‼️کراچی والوں ہوشیاردیکھو‼️
کراچی کےمشہورکامیڈین ولی شیخ G تھری کےپرڑیوسرعفان صدیقی کونادرن بائی پاس پرلوٹ لیاگیا ولی شیخ نےسندھ پولیس کوکھری کھری سنادینی لوگ لوٹ رہےہیں نہیں دوگےوہ ماردینگے#DSP نےکچھ دن پہلےاپنی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کی تھی کہ پولیس پوری سیفٹی فراہم کررہی ہے
👇🏾 pic.twitter.com/iSiUWX9LgZ
— PAKKA,PKODA😜 (@DilDaRaja786) June 4, 2023
انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان سے گھڑی، موبائل فون اور 85 ہزار روپے نقدی جبکہ ان کے ساتھی کا موبائل فون اور 5 ہزار نقدی لوٹ لی۔ان کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی قائم کرنے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے انہیں آئے دن چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سامنا ہے انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد پکڑا جائے۔