پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا – مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے قومی سلیکشن کمیٹی کو درخواست کی ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں، کیمپ میں بلایا جائے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں، ابھی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہونا چاہتا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی کہ مجھے ٹریننگ کمیپ میں دیگر کھلاڑیوں کی طرح بلایا جائے۔
بولنگ کرانا چاہتا ہوں، کیمپ میں بلایا جائے: وہاب ریاض کی پی سی بی سے درخواست https://t.co/qGkQV0YtlA
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 5, 2023
"صرف ورلڈ کپ نہیں بلکہ پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔۔" وہاب ریاض ٹیم میں کم بیک کیلئے پر امید#ARYNews #Bouncer #WahabRiaz pic.twitter.com/2EMVRN49v8
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) June 3, 2023
اس سے قبل بھی وہاب ریاض نے کرکٹ میں کیریئر جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مشیر کھیل بننے کے بعد بھی دفتر آنے سے قبل ٹریننگ کرتا ہوں، اس کے بعد سرکاری مصروفیات شروع کرتا ہوں۔ کرکٹ تو جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا، رواں برس لیگز میں بھی حصہ لوں گا۔وہاب ریاض اس سے قبل پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں بھی میچز کھیل چکے ہیں اور اپنی تیز رفتار باؤلنگ کی وجہ سے ان کو کافی شہرت حاصل ہے -آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کا ان کا سپیل ان کی زندگی کا سب سے یادگار باؤلنگ سپیل تھا جس میں انھوں نے شین واٹسن کو بہت تنگ کیا تھا -مگر راحت علی نے وہاب کی گیند پر شین واٹسن کا آسان کیچ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد پاکستان وہ میچ ہار کر ٹونامنٹ سے باہر ہوگیا تھا -مگر اس دن وہاب ریاض نے پاکستانیوں ے دل جیت لیے تھے –