پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے جب سے سیاست کا آغاز کیا ہے ان کا انداز جارحانہ رہا جو آج بھی جاری ہے ان کی اسی طرز سیاست سے ان کے حریف بہت نالاں نظر آتے ہیں -آج جب ان کی جماعت پارہ پارہ ہوچکی ہے تب بھی �وہ انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویوز دے رہے ہیں اور حکومت کے پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والے سلوک پر کھل کر بات کررہے ہیں- ان کے اسی بیانات سے موجودہ حکومت نے اسےکپتان کی پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا -سابق فاسٹ باؤلر کی تیز وتند تقاریر کی بنا پر� وزیراعظم پاکستان کو یہ بیان دینا پڑگیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عالمی میڈیا سے انٹرویو میں کھلے عام غلط بیان کر رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کھلم کھلا مقامی، غیر ملکی میڈیا پر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/bjeBA2L3eO
— MALIK ZEESHAN JAVAID (@HUSAINZESHAN12) June 5, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز کا بیان میں کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان گمراہ کن ہے، ان کی پارٹی نے جو 9 مئی کو حملہ کیا وہ ریاست پر حملہ تھا۔ دنیا کا کوئی بھی ملک سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا میں تمام سٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام قانون شکنوں سے مروجہ قوانین کے مطابق نمٹا جائے گا اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ تمام کیسز کو قانونی طریقہ کار کے مطابق چلایا جائے گا۔ حکومت انسانی حقوق سے متعلق تمام آئینی اور عالمی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔مگر سیاست میں جو اتنی نفرت پھیل گئی ہے اس کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان اور اس میں بسنے والی غریب اور امیر عوام کو اٹھانا پڑرہا ہے -اس کے علاوہ ادارے بھی اس کی زد میں آرہے ہیں اور ریاست کے ان ستونوں میں بھی دراڑ پڑنا شروع ہوگئی ہے –