پاک فوج کی اعلیٰ کمان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا -اسی لیے آرمی چیف کے حکم پر پاکستان کے سابق آرمی چیف کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو بھی کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا -اپنی گرفتاری سے قبل انھوں نے ایک آڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ معاملے کی سنگینی اور گھر والوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے وہ خود کو پولیس کے سامنے سرینڈر کررہی ہیں -جس کے بعد صحافیوں کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات نے ان کی گرفتاری کو رکوانے کی بہت کوشش کی مگر کوئی تدبیر کارگر نہ ہوئی – کورکمانڈ ر ہاؤس جلاو گھیراو کیس میں خود گرفتاری دینے والی پی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

 

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کو پیش کیا گیا ۔ ریمانڈ پیپر پراسیکیوشن برانچ میں پہنچا دیا گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ شاہ نے سی آئی اے اقبال ٹاﺅن میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی، سی آئی اے نے خدیجہ شاہ کو ویمن تھانہ لٹن روڈ منتقل کر دیاتھا۔ان کو آج عدالت میں پیش کردیا مگر اس سے پہلے انہیں قیدیوں کی وین میں عدالت کے باہر 2 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا جس کی وجہ سے انھوں نے اپنی طبیعت خراب ہونے کا گلہ کیا تو پولیس والوں نے ان کی گاڑی گھنے درخت کے نیچے کھڑی کردی –