دنیا کی مہنگی ترین اور پُرکشش بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے سامان پر چوروں نے ہاتھ صاف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً تمام کھلاڑیوں کے بلے چوری ہوگئے جبکہ ٹیم کے بیٹر یش دھل کے کم از کم 5 بلے غائب ہیں- دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی اپنے بلوں، پیڈز، جوتوں، گلووز اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ایک رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی بنگلور سے دہلی ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد ے بلوں، پیڈز، جوتوں، گلووز اور دیگر سامان سے محروم ہوئے جس کا کھلاڑیوں کو ایک دن بعد معلوم ہوا جب ان کے پاس ایک دن بعد کارگو سے کٹ بیگ واپس آئے۔ ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیم میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے 3، مچل مارش کے 2 اور انگلینڈ کے فِل سالٹ کے 3 بیٹ چوری ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کچھ کھلاڑیوں کے جوتے، گلووز اور دیگر کرکٹ کا سامان بھی غائب ہے۔
آئی پی ایل ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلے اور دیگر سامان منتقلی کے دوران غائب https://t.co/dhP90qvvG7
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) April 19, 2023
رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے چوری ہونے والے بلے کی قیمت ایک ایک لاکھ روپے تھی جن کی مجموعی قیمت 16 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کیپیٹلز کی انتظامیہ پولیس سے مدد لینے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ دہلی کیپیٹلز آئی پی ایل 2023 میں اب تک 5 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے فی الحال کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔