تحریک انصاف کی حکومت جب سے ختم ہوئی ہے ان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-ان کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے مگر تمام تر سختیوں کے باوجود تحریک انصاف کے تمام رہنما اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے چٹان کی طرح کھڑے ہیں –
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا شیل کے افراد کو بھی گھروں سے اٹھایا گیا ہے ان ہی میں ایک فہد جمال بھی ہیں تاہم اب فہد جمال گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ –
پی ٹی آئی کراچی سوشل میڈیا کے کارکن فہد جمال صدیقی کی گمشدگی کے خلاف درخواست
عدالت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا#BOLNews #PTI pic.twitter.com/KqWFggoPVE
— BOL Network (@BOLNETWORK) April 6, 2023
فہد جمال کے گھر واپس آنے پر وکیل نے بازیابی کی درخواست واپس لے لی۔فہد جمال کئی روز سے لاپتہ تھے جس پر اس کی گمشدگی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی نے بھی سندھ ہائیکور ٹ میں رپورٹ جمع کروا دی، عدالتی احکامات پر درخواست گزار کو مقدمہ اندراج کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے بازیابی سے متعلق درخواست واپس لینے پرنمٹا دی۔