رانا ثنااللہ کو جب سے مسلم لیگ نون نے وزیر داخلہ بنایا ہے انھوں نے پی ٹی آئی والوں کا جینا حرام کررکھا ہے مگر ان کا یہ طرز عمل ان کی جماعت کا ووٹ بینک نگل رہا ہے مگر نون لیگ والے ان کے اس رویے سے بہت خوش ہیں- اسی لیے وہ اب عدالت کے بارے میں کھل کر بولتے جارہے ہیں -آج عدالت نے عمران خان کی اپیل پر حکومت کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے منع کیا تو انھوں نے اس میں سے بھی اپنے مطلب کی بات نکال لی
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان عید سکون سے گزار لیں، وفاقی حکومت ان کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کرنا چاہتی۔ لیکن انھوں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو غیر قانونی طریقے سے ہراساں کر نے سے روکا ہے مگر قانونی طریقے سے نہیں روکا۔واضح رہے کہ عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری کو عدالت کی اجازت سے مشروط کیا جائے۔ تاہم عمران خان انتہائے ٹھنڈے طریقے سے مظلوم بن کر اس جبر کا مقابلہ کرکے اپنا ووٹ بینک بڑھائے جارہے ہیں عوام کی ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں اور کوئی بھی کام کرنے کو تیار نہیں جو خلاف قانون ہو یہی وجہ ہے کہ عدالتیں بھی ان سے خوش ہیں اور اور اب تو ان کے مخالف صحافی بھی ان کی مقبولیت اور ان کے انتخاب جیتنے کی پیشن گوئی پی ڈی ایم کے سینیر رہنماؤں سے اپنے پروگرام میں کررہے ہیں –
نون لیگ کا ووٹ بینک کم ہونے اور پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
Leave a comment
Leave a comment