نور عالم جو تحریک انصاف چھوڑ کر پی ڈی ایم کے ساتھ مل گئے تھے اس وقت اہم عہدے پر فائز ہیں -وہ حکومت سے بھی ہر وقت نالاں بھی رہتے ہین آج بھی انھوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کے حکام کو جھوٹا اور بد دیانت قرار دے دیا -ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کو مضر صحت اشیاء کھلانے میں عام عوام ہی نہیں حکومت کے ملازم بھی شامل ہیں –
پی اے سی نے نیپرا،پی ٹی سی ایل سمیت 8 اداروں کا آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی
نیپرا کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت 15 روز میں رپورٹ طلب
جو ادارہ آڈٹ نہیں کرائے گا اس کا سربراہ استعفیٰ دے اور گھر جائے،نور عالم خان @NOORALAMKHAN#PAC pic.twitter.com/EI6WQquifw
— Saleh Safeer Abbasi (@Msalehsafeer) April 11, 2023
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی میں خورد برد اور مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا۔پی اے سی نے یوٹیلٹی سٹورز پر مضر صحت گھی کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ غیرمعیاری گھی کی تصدیق کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر گھی فروخت کیا جا رہا ہے، یوٹیلٹی سٹور حکام پی اے سی فورم پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ نور عالم خان نے مزید کہا کہ مضر صحت گھی لوگوں کو کھلایا جارہا ہے جس کی کوئی پوچھ گچھ نہیں۔حکومت کو چاہیے کہ اس کا فوری نوٹس لے اور مجرموں کو قرار واقعئی سزا دے کیونکہ یہ بھی ایک طرح کاےقتل کا موجب ے -اور انسانی جانوں سے کھیلنا کسی بھی طور قابل معافی عمل نہیں ہے –