الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 14 مئی کو الیکشن کروانے کی تیاری شروع کردی -الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے بھی 10 ارب جاری کرنے کی خبریں میڈیا پر چل رہی ہیں –
الیکشن کی تاریخ نزدیک آنے کے سبب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں تیزکر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن افسران کی تربیت کا عمل 10 اپریل سے شروع ہو گا۔
الیکشن کمیشن کو پنچاب اسمبلی کے انتخابات کے لیئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں ۔
الیکشن کو وزارت خزانہ نے 10 ارب روپے جاری کردئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کو پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کے لیئے 21 ارب روپے درکار ہیں ذرائع الیکشن کمیشن
کے پی کے اسمبلی کیلئے انتخابی شیڈول جاری… pic.twitter.com/yiT3evW6mK
— Fauzia Siddiqui PS125 Symbol (P) (@fozisidd) April 8, 2023
الیکشن کمیشن کا انتخابات میں آر ایم ایس سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ، دونوں صوبوں کو آر ایم ایس آپریٹرز کی ٹریننگ کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا#PublicNews #NewsUpdates pic.twitter.com/JHGLqroVgw
— Public News (@PublicNews_Com) April 8, 2023
دونوں صوبوں میں ملازمین کی آر ایم ایس ٹریننگ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلہ کے مطابق دونوں صوبوں میں مجموعی طور پر 1784 افسران کو تربیت دی جائے گی ،پنجاب میں آرایم ایس کے استعمال کیلئے 1324 افسران کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں 460 افسران کو آر ایم ایس کی تربیت دی جائے گی ۔