حکومت اور اس کے اتحادیوں نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کردیا -کل حکومت نے عمر عطا بندیال سے استعفیٰ طلب کیا تو آج کے پی کے کی سیاسی جماعت اے این پی نے ایک قدم آگے بڑھ کر چیف جسٹس کے خلاف لانگ مارچ ہی کی دھمکی دے دی –
عوامی نیشنل پارٹی نے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ٹوئٹ میں کہا چیف جسٹس اب بس، استعفیٰ دیں، اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں، پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی
چیف جسٹس صاحب اب بس! استعفیٰ دو، اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں، پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے-ایمل ولی خان کا چیف جسٹس کے خلاف اسلام آباد مارچ اور تحریک چلانے کااعلانhttps://t.co/b97HdUrDJW
— Siasat.pk (@siasatpk) April 7, 2023
جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے، عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے۔خیال رہے سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
مگر ان دھمکیوں سے چیف جسٹس اس لیے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں کیونکہ یہ پارٹیاں اس حد تک کمزور ہوگئی ہیں کہ لانگ مارچ تو دور اپنے حلقوں میں الیکشن کمپین میں نکلنے کے بھی قابل نہیں اور پی ٹی آئی انہیں بری طرح سیاسی میدان میں شکست دے رہی ہے –