لاہور ہائی کورٹ نے سموگ اور آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے دکانداروں اور تاجروں کو رات 10 بجے تک دکانیں بند کردینے کا حکم دے رکھا ہے تاہم اب عید کی شاپنگ کے لیے عدالت کی جانب سے نرمی برتی گئی ہے اورلاہور ہائیکورٹ نے عید الفطر تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی ہے لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے تدارک کیلئے درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی
عید الفطر تک مارکیٹیں اور دکانیں رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازتhttps://t.co/noWDjXskrt pic.twitter.com/5mhRSMN1l9
— Pak Turk News – PTN (@pakturknews) April 7, 2023
جس دوران عدالت نے عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی ہے- عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم بھی دیاہے ۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ،عدالت نے واسا کو لاہور کے انڈر گراونڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا بھی حکم جاری کر دیاہے ۔ تاہم اس سال کرونا ایس او پیز کے حوالے سے ماسک پہننے کی کوئی شرط عائید نہیں کی گئی –