دنیا بھرکے مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جو تعلقات 30 برسوں سے منقطع تھے آج ان کا خاتمہ ہوگیا -ایران اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں چین نے مرکزی کردار ادا کیاہے -سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے چین کے دارلاحکومت میں ملاقات کے دوران فضائی رابطوں کی بحالی اور سفارت خانے کھولنے کیلئے انتظامات کرنے پر اتفاق کر لیا۔
بیجنگ: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق https://t.co/AWvzrqqtjy
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) April 6, 2023
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں اہم ملاقات
مزید تفصیلات: https://t.co/Ya2cGsYQNu pic.twitter.com/BdOTYDcJX2
— Independent Urdu (@indyurdu) April 6, 2023
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے مابین ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی جس کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ اور شہریوں کیلئے ویزوں کی سہولت بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا سعودی عرب کا دورہ جلد متوقع ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔ایراناور عرب مملک کے درمیان اختلافات ختم ہوجاتے ہیں تو تو مسلم امہ کو بہت فائدہ ہوگا اور یمن ،سعودی عرب جنگ بھی خاتمے کی طرف جائے گی اسی طرح شام بھی محفوظ ہوگا –